ملک کے مختلف حصوں میں کالے دھن کے خلاف کارروائی کی خبریں آ رہی ہیں۔
کارروائی کا اثر یہ ہورہا ہے کہ نقد رقم پکڑے جانے کے معاملات بھی سامنے آ
رہے ہیں۔ دہلی سے لے کر شمالی ہندوستان تک میں اس کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔
پڑھیں کہاں کہاں چل رہی ہے انکم ٹیکس اور ای ڈی کی کارروائی اور کتنی
کرنسی ہو رہی ہے ضبط
دہلی: کسٹم محکمہ نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئر پورٹ پر
53 لاکھ 78 ہزار روپے کی نقد رقم ضبط کی ہے۔ یہ ساری نقد 500 اور 2000 کے
نئے نوٹ میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 لاکھ 29 ہزار کی پرانی کرنسی بھی ضبط کی
گئی ہے۔ یہ ساری نقد ایک ناجيريائی شہری کے پاس سے ضبط کی گئی ہے۔ بتایا جا
رہا ہے کہ یہ ناجيريائی شخص پیسے لے کر کوئمبٹور جا رہا تھا۔ کسٹم محکمہ
کے حکام نے جب کیش کے ذرائع کے سلسلہ میں ناجيريائی شخص سے پوچھ گچھ کی ،
تو وہ ٹھیک سے جواب نہیں دے سکا ، جس کے بعد افسران نے رقم ضبط کرلی۔
علاوہ ازیں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے کستوربا گاندھی مارگ واقع كوٹك بینک کے
برانچ میں جانچ پڑتال کی۔ بینک منیجر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ دو صارفین
اور ان کے اکاؤنٹ کی بابت پوچھ گچھ کی گئی ۔ تاہم كوٹك بینک نے میڈیا کے
سامنے کسی بھی فرضی اکاونٹ کے ہونے سے انکار کیا۔
مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے نیا مارکیٹ میں بزنس مین روپ چند پرساد کے گھر پر چھاپہ مارا۔
حیدرآباد میں کیب ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 7 کروڑ روپے ملے ہیں۔ پوچھ گچھ
کے بعد کیب ڈرائیور پی ایم جی وائی کے تحت ٹیکس بھرنے
کیلئے تیارہوگیا ۔
اوڈیشہ میں ویجلنس محکمہ نے پرسنا کمار نندا کے 5 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔ پرسنا ایگزکٹیو انجینئر آفس، بھونیشور میں آڈیٹر ہیں۔
بہار کے مظفر پور میں ایک نوکر کے اکاؤنٹ میں 13 کروڑ روپے آئے ۔ تاجر
برادران نے آئی سی آئی سی آئی اور كوٹك مہندرا بینک کے چار اکاؤنٹس میں
نوکر کنال کے نام سے یہ روپے جمع کرائے تھے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹس جاری
کردیا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم کے پربھات نے تاجر
برادران اشوک اور پرنس گوئنکا کو 26 دسمبر تک پٹنہ واقع انکم ٹیکس آفس میں
سال 2011 کے بعد کے تمام بینک اکاؤنٹ، کاروبار سے وابستہ حساب کتاب سمیت
تمام دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ہے۔
مهاراشٹر کے ناشك میں ڈیڑھ کروڑ روپے پکڑے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں 11 افراد
کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں این سی پی کا لیڈر بھی شامل ہے۔
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں محکمہ انکم ٹیکس نے 400 ایسے بینک اکاؤنٹ
ہولڈروں کو نوٹس جاری کیا ہے ، جن کے اکاؤنٹ میں 8 نومبر کے بعد ایک کروڑ
یا اس سے زیادہ رقم جمع کی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ایسے 400 بینک
اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی ہے ، جس میں 8 نومبر کے بعد سے ایک کروڑ یا
ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی۔
راجستھان کے سیکر میں انکم ٹیکس محکمہ نے ایک جویلر کے یہاں چھاپہ مار کر20
لاکھ روپے نقد برآمد کئے ۔ برآمد رقم میں دو ہزار اور 500 کے نئے نوٹ
ملے ہیں۔ اب تک کی جانچ میں جویلر کی تقریبا 15 کروڑ کی غیر قانونی جائیداد
کا پتہ چلا ہے۔